انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہند رناتھ پانڈے نے آج جامعہ
ملیہ اسلامیہ کو تہذیب اور تکنیک کا خوبصورت گلدستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ
ثقافت اور اتحاد ہی ہندوستان کو دنیا میں ایک الگ شناخت دیتی ہے۔ڈاکٹر پانڈے نے جامعہ
ملیہ اسلامیہ کے کنووکیشن کے مہمان خصوصی کے طور پر
طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں مردوں اور عورتوں کی
تعلیم پر زور دیا گیا ہے اور پیغمبر اسلام نے بھی تعلیم کو کافی اہم قرا
ردیا ہے۔دراصل تعلیم زندگی کا سب سے خوبصورت نغمہ ہے ۔